دو ٹون الارم


(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif

یہ پاور سپلائی مین سپلائی اے سے وولٹیج سے ڈیجیٹل کلاک کے ساتھ عام طور پر ڈی سی بذر بطور الارم استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی آواز نہ صرف کم ہوتی ہے بلکہ کانوں کو اچھی بھی نہیں لگتی۔ آیئے آپ کو ایک ایسا الارم بنانے کا طریقہ بتائیں جو نہ صرف دو ٹون میں آواز دے گا بلکہ اس کی آواز بھی خاصی بلند ہوگی اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کی آواز کانوں کو بری بھی نہیں لگے گی۔

دوٹون الارم کا سرکٹ ڈایا گرام شکل نمبر 1 میں دکھایا گیا ہے۔ اس سرکٹ میں ٹائمر آئی سی 555 کو ایسٹیبل ملٹی وائبریٹر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ اس ایسٹیبل ملٹی وائبریٹر کی فریکوئنسی 800Hz رکھی گئی ہے۔ ٹائمر آئی سی کی کنٹرول ان پٹ (پن 5) پر کلاک آئی سی کی پن 39 سے 1Hz آئوٹ پٹ فراہم کی گئی ہے۔ اس طرح ٹائمر کی فریکوئنسی ہر سیکنڈ بعد تبدیل ہوتی ہے اور اس کی آئوٹ پٹ سے دو ٹون کی آواز نکلتی ہے۔





شکل نمبر 1 : ٹائمر آئی سی 555 پر مشتمل دو ٹون الارم سرکٹ ڈایا گرام برائے ڈیجیٹل کلاک
ڈایا گرام کے نیچے دو ٹون الارم کے لئے پر نٹڈ سرکٹ بورڈ اصل سائز میں دکھایا گیا ہے - سا تھ ہی پر نٹڈ سرکٹ بورڈ پر دو ٹون الارم کے اجزا کی ترتیب بھی دکھائی گئی ہے -

فہرست اجزاء

( دو ٹون الارم )

رزسٹرز

  R1 = 68K کاربن فلم
  R2 = 56K کاربن فلم
  R3 = 10K کاربن فلم
  R4 = 10K کاربن فلم
  R5 = 33R کاربن فلم
  R6 = 100K کاربن فلم

کپیسیٹرز

  C1 = 0µ01 سرامک
  C2 = 100µ الیکٹرولائیٹک
  C3 = 100n سرامک
  C4 = 100µ الیکٹرولائیٹک

سیمی کنڈکٹر

  IC1 = 555 ٹائمر آئی سی

متفرق

  LS = 8W اسپیکر