ہر دس منٹ بعد بجنے والا الارم
<
(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif
اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیجیٹل کلاک ہر دس منٹ بعد ایک آواز کے ذریعے وقت کی نشاندہی کر ے تو یہ سرکٹ آپ کی اس خواہش کو پورا کرے گا۔ سرکٹ بہت آسان ہے اور اس میں بھی سی موس آئی سی 4011 استعمال کیا گیا ہے۔ ہر دس منٹ بعد بجنے والے الارم کا سرکٹ شکل میں دکھایا گیا ہے۔
جدول : دہائی منٹ ڈسپلے آئوٹ پٹ
ڈسپلے سیگمنٹ |
ڈجٹ | a | b | c | d | e | f | g |
---|---|---|---|---|---|---|---|
0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 1 |
1 | 1 | 0 | 0 | 1 | 1 | 1 | 1 |
2 | 0 | 0 | 1 | 0 | 0 | 1 | 0 |
3 | 0 | 0 | 0 | 0 | 1 | 1 | 0 |
4 | 1 | 0 | 0 | 1 | 1 | 0 | 0 |
5 | 0 | 1 | 0 | 0 | 1 | 0 | 0 |
نوٹ: یہ جدول کامن اینوڈ نوعیت کے ڈسپلے کے لئے ہے۔
کامن کیتھوڈ نوعیت کے ڈسپلے کے لئے لاجک 0 کی جگہ لاجک 1
پڑھا جائے اور اسی طرح لاجک 1 کی جگہ لاجک 0 پڑھا جائے۔
ہر دس منٹ بعد بجنے والے الارم کا سرکٹ ڈایا گرام
ڈایا گرام کے نیچے ہر دس منٹ بعد بجنے والے الارم کے لئے پر نٹڈ سرکٹ بورڈ اصل سائز میں دکھایا گیا ہے-
سا تھ ہی پر نٹڈ سرکٹ بورڈ پر ہر دس منٹ بعد بجنے والے الارم کے اجزا کی ترتیب بھی دکھائی گئی ہے-
اس سرکٹ کی ان پٹ بھی دہائی منٹ کے سیگمنٹ fاورg سے لی گئی ہے۔ ان پت پر مختلف لاجک لیول جدول میں دکھائے گئے ہیں۔ یہ جدول کامن اینوڈ نوعیت کے ڈسپلے کے لئے ہے۔ کامن کیتھوڈ نوعیت کے ڈسپلے کے لئے لاجک 0کی جگہ لاجک 1پڑھا جائے اور اسی طرح لاجک 1کی جگہ لاجک 0 پڑھا جائے۔ آئی سی کے گیٹس کو مختلف ترتیب میں جوڑ کر ہر دس گھنٹے بعد ایک ٹک کی آواز حاصل کی گئی ہے۔ اس سرکٹ میں آئی سی کے صرف تین گیٹ استعمال کئے گئے ہیں۔ تیسرے گیٹ کی آﺅٹ پٹ ایک کپیسیٹر کے راستے پیزو سرامک بذر کو فراہم کی گئی ہے۔ اس کپیسیٹر کی قدر کم رکھنے سے ٹک کی آواز آئے گی لیکن اگر آپ اس کی قدر زیادہ رکھیں گے تو بذر زیادہ وقفے کے لئے آواز دے گا۔
فہرست اجزاء
( ہر دس منٹ بعد بجنے والا الارم )C1 | = | 10µ | الیکٹرولائیٹک |
N1-3 | = | 4011 | سی موس آئی سی |
N3, N4 | = | 4012 | سی موس آئی سی |
BZ | = | 6V | پیزو سرامک بذر |