بچوں سے محفوظ ری سیٹ سوئچ


(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif

کمپیوٹر استعمال کنندگان بخوبی جانتے ہیں کہ اس کا ری سیٹ سوئچ کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔ا گر کسی خاص وجہ سے یا غلط ہدایت کے باعث کمپیوٹر کا اندرونی عمل رک جائے تو ری سیٹ سوئچ ہی واحد ذریعہ ہوتا ہے کہ کمپیوٹر کو دوبارہ چلایا جا سکے۔ دوسری طرف یہ پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ آپ کوئی اہم کام کر رہے ہیں اور بچے یا خود آپ کی غلطی سے یا کسی بھی حادثاتی صورت میں یہ سوئچ دب جائے تو آپ کی گھنٹوں کی محنت بیکار ہو سکتی ہے۔

اس قسم کی صورت حال سے بچنے کے لیے یہاں پر پیش کردہ سوئچ سسٹم بے حد کارآمد رہے گا۔ اس میں دیئے گئے بندوبست سے کمپیوٹر اس وقت تک ری سیٹ نہیں ہوگا جب تک چار سوئچ بیک وقت نہیں دبائے جائیں گے۔ حفاظت کی شرح کو دگنا کرنے کے لیے آپ یہ سوئچ اس طرح لگائیں کہ دو سوئچ ایک ہاتھ کی دو انگلیوں سے اور بقیہ دو دوسرے ہاتھ کی دو انگلیوں سے دبائے جا سکیں۔


بچوں سے محفوظ ری سیٹ سوئچ کا سرکٹ ڈایا گرام