رزسٹر


(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif

4 بینڈ رزسٹر کلر کوڈ

رزسٹر کے اوپر بنے ہوئے رنگوں کے حلقوں کی مدد سے اس کی قدر معلوم کرنے کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کریں:

  1. رزسٹر کو اس طرح پکڑیں کہ جس کنارے سے رنگ شروع ہو رہے ہوں وہ کنارا بائیں طرف رہے۔ اگر رزسٹر پر شرح انحراف (ٹالرینس Tolerance) ظاہر کرنے والا چوتھا حلقہ جو سرخ، گولڈن یا سلور رنگ کا ہوگا، موجود ہے تو وہ دائیں طرف رہے گا۔

  2. بائیں سرے سے پہلے دو رنگ دیکھیں۔ یہ رنگ رزسٹر کی قدر کے پہلے دو ہندسے ہوں گے۔ مثال کے طور پر اگر پہلا رنگ زرد     ہے اور دوسرا بنفشی     تو ہم مندرجہ ذیل کلر کوڈ چارٹ کی مدد سے ان رنگوں کے مقررہ ہندسے4 اور 7 لے کر 47 کا عدد حاصل کر لیں گے۔

  3. بائیں طرف سے تیسرے حلقے کے رنگ کو دیکھیں۔ ذیل میں دیئے گئے چارٹ میں درج اس رنگ کی مقررہ قدر ، پہلے حاصل کردہ قدر سے ضرب کھائے گی۔

  4. مثال کے طور پر اگر تیسرا حلقہ سرخ     رنگ کا ہے تو ہم ذیل میں دیئے گئے چارٹ میں اس رنگ کے آگے درج قدر x100 کو پہلے حاصل کردہ قدر سے ضرب دیں گے۔ اس طرح ہمیں قدر 4,700 حاصل ہوگی۔ یہ قدر اوہم میں ہوگی۔دراصل تیسرے حلقے میں موجود عدد جتنی صفریں، پہلے حاصل کردہ عدد کے بعد لکھنے سے بھی قدر (اوہم میں) حاصل ہو جاتی ہے سوائے اس کے کہ اگر تیسرا حلقہ گولڈن ہو تو پہلے دو حلقوں سے حاصل شدہ قدر کو 10 پر ، اور تیسرا حلقہ سلور ہو تو قدر کو 100 پرتقسیم کیاجائے گا۔

  5. رنگوں کا چوتھا حلقہ رزسٹر کی قدر میں درستگی کی شرح یا شرح انحراف (ٹالرینس Tolerance) کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کلر کوڈ میں دی گئی قدر میں اتنے فیصد کمی یا بیشی ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر چوتھا رنگ گولڈن ہے تو رزسٹر کی دی گئی قدر میں %5 فیصد کمی بیشی ہو سکتی ہے ۔ اسیطرح سلور رنگ کی صورت میں %10 اور چوتھا حلقہ نہ ہونے کی صورت میں %20 کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
  

4 بینڈ رزسٹر کلر کوڈ چارٹ  

(گولڈن یا سلور رنگ کا حلقہ دائیں طرف رکھتے ہوئے)

Colour Name
رنگ کا نام
Colour
رنگ
First Stripe
پہلی پٹی
Second Stripe
دوسری پٹی
Third Stripe
تیسری پٹی
Fourth Stripe
چوتھی پٹی
سیاہ Black 0 0 x1  
برائون Brown 1 1 x10  
سرخ Red 2 2 x100  ±2%
اورنج Orange 3 3 x1,000  
زرد  Yellow 4 4 x10,000  
سبز Green 5 5 x100,000  
نیلا Blue 6 6 x1,000,000  
بنفشی Purple 7 7    
گرے Gray 8 8    
سفید White 9 9    
گولڈ Gold     x0.1 ±5%
سلور Silver     x0.01 ±10%
 کوئی رنگ نہیںNo Band         ±20%

5 بینڈ رزسٹر کلر کوڈ

رنگوں کے پانچ حلقوں والے رزسٹر کی قدرمعلوم کرنے کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ اختیارکریں:

  1. رزسٹر کو اس طرح پکڑیں کہ جس کنارے سے رنگ شروع ہو رہے ہوں وہ کنارا بائیں طرف رہے۔ رزسٹرپر شرح انحراف (ٹالرینس Tolerance) ظاہر کرنے والا پانچواں حلقہ دائیں طرف رہے گا۔ پانچ حلقوں والے کلر کوڈ میں شرح انحراف ظاہر کرنے کے لئے گرے، بنفشی، نیلا، سبز اور برائون رنگ استعمال کئے جاتے ہیں۔

  2. بائیں سرے سے پہلے تین رنگ دیکھیں۔ یہ رنگ رزسٹر کی قدر کے پہلے تین ہندسے ہوں گے۔ مثال کے طور پر اگر پہلا رنگ سرخ دوسرا زرد اور تیسرا رنگ سبز ہے تو ہم مندرجہ ذیل کلر کوڈ چارٹ کی مدد سے ان رنگوں کے مقررہ ہندسے 2 , 4اور 5 لے کر 245 کا عدد حاصل کر لیں گے۔

  3. بائیں طرف سے چوتھے حلقے کے رنگ کو دیکھیں۔ ذیل میں دیئے گئے چارٹ میں درج اس رنگ کی مقررہ قدر ، پہلے حاصل کردہ قدر سے ضرب کھائے گی۔

  4. مثال کے طور پر اگر چوتھا حلقہ برائون رنگ کا ہے تو ہم ذیل میں دیئے گئے چارٹ میں اس رنگکے آگے درج قدر x10 کو پہلے حاصل کردہ قدر سے ضرب دیں گے۔ اس طرح ہمیں قدر 2450 حاصل ہوگی۔ یہ قدر اوہم میں ہوگی۔دراصل چوتھے حلقے میں موجود عدد جتنی صفریں، پہلے حاصل کردہ عدد کے بعد لکھنے سے بھی قدر (اوہم میں) حاصل ہو جاتی ہے سوائے اس کے کہ اگرچوتھا حلقہ گولڈن ہو تو پہلے دو حلقوں سے حاصل شدہ قدر کو 10 پر تقسیم کیاجائے گا۔پانچ حلقوں والے رزسٹر پر رنگوں کا چوتھا حلقہ گولڈ ،سیاہ، برائون، سرخ، اورنج، زرد، سبز اور نیلے رنگ میں سے کسی ایک پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

  5. رنگوں کا چوتھا حلقہ رزسٹر کی قدر میں درستگی کی شرح یا شرح انحراف (ٹالرینس Tolerance) کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کلر کوڈ میں دی گئی قدر میں اتنے فیصد کمی یا بیشی ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر چوتھا رنگ برائون ہے تو رزسٹر کی دی گئی قدر میں 1% فیصد کمی بیشی ہو سکتی ہے ۔باقی رنگوں کی مناسبت سے شرح انحراف کی قدر مندرجہ ذیل چارٹ میں واضح کی گئی ہے۔

5 بینڈ رزسٹر کلر کوڈ چارٹ

Colour Name
رنگ کا نام
Colour
رنگ
First Stripe
پہلی پٹی
Second Stripe
دوسری پٹی
Third Stripe
تیسری پٹی
Fourth Stripe
چوتھی پٹی
5th Stripe
پانچویں پٹی
سیاہ Black 0 0 0 x1  
برائون Brown 1 1 1 x10 ±1%
سرخ Red 2 2 2 x100 ±2%
اورنج Orange 3 3 3 x1,000  
زرد  Yellow 4 4 4 x10,000  
سبز Green 5 5 5 x100,000 ±0.5%
نیلا Blue 6 6 6 x1,000,000 ±0.25%
بنفشی Purple 7 7 7   ±0.1%
گرے Gray 8 8 8   ±0.05%
سفید White 9 9 9    
گولڈ Gold       x0.1 ±5%
سلور Silver         ±10%
 کوئی رنگ نہیں   No Band           ±20%

  1. رزسٹر کی قدر لکھتے وقت اس میں صفروں کی بہت زیادہ تعداد نہیں لکھی جاتی ۔ اعشاریہ کا نشان مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک نشان سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اس نشان کی ایک خاص قدر ہوتی ہے جس سے رزسٹر کی قدر کو ضرب دی جاتی ہے۔ رزسٹر کی قدر میں جہاں بھی یہ نشان‘جو انگریزی کا ایک حرف ہوتا ہے‘ لکھا گیا ہووہاں پر اعشاریہ لگا دیتے ہیں اور اس طرح حاصل ہونے والے ہندسوں کو اس انگریزی حرف کے سامنے لکھے ہوئے عدد سے ضرب دے دیتے ہیں۔ درحقیقت آپ کو ضرب دینے کی ضرورت نہیں بس اتنے صفر (جو ذیل میں لکھے ہوئے ہیں) رزسٹر کی قدر میں بڑھا دیں۔

  2. مثال کے طور پراگر فہرست اجزا میں کسی رزسٹر کی قدر 2K7 لکھی ہوئی ہے تو اس کی قدر معلوم کرنے کا طریقہ اس طرح ہوگا ....2K7 میں K کی جگہ اعشاریہ لگا دیں۔ اوپر جدول میں K کے سامنے 103 لکھا ہے جس کا مطلب 1,000 ہے۔ اس کے مطابق ہم 2K7 کی جگہ 1,000 × 2.7 لکھ کر اس رزسٹر کی قدر 2,700 اوہم یا 2.7K اوہم معلوم کر سکتے ہیں۔

نشان(حرف) نام قدر ضرب دیں
R   ایک 100 1
K   کلو 103 1,000
M   میگا   106 1,000,000
G   گیگا 109 1,000,000,000

دو یا زائد رزسٹر سلسلے وار (Series) جوڑنے سے ان کی رزسٹینس جمع ہو جاتی ہے مثال کے طور پر

سلسلے وار رزسٹرز کی قدر معلوم کرنے کا فارمولا یہ   ہے ۔

دو یا زائد رزسٹر متوازی (Paralell) جوڑنے سے ان کی مجموعی رزسٹینس‘ کم سے کم قدر کے رزسٹر سے بھی کم ہو جاتی ہے مثال کے طور پر

دو متوازی جڑے ہوئے رزسٹرز کی قدر معلوم کرنے کا فارمولا مندرجہ ذیل ہے :

دو سے زائد متوازی جڑے ہوئے رزسٹرز کی قدر معلوم کرنے کا فارمولا مندرجہ ذیل ہے :

اگر وضاحت نہ کی گئی ہو تو سرکٹس میں استعمال کردہ تمام رزسٹرز ‘ کاربن فلم نوعیت کے ہوں گے۔ یہ ¼ واٹ اور %5 شرح انحراف (Tolerance) کے ہوں گے۔

رزسٹرز کے رنگوں سے اس کی قدر معلوم کرنے کے لئے کلر کوڈ کیلکولیٹر استعمال کیا جا سکتا ہے