(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif
جیسا کہ سرکٹ ڈایا گرام سے ظاہر ہے، اس سرکٹ میں میلوڈی آئی سی UM66 استعمال کیا گیا ہے۔ایسا UM66 استعمال کریں جس کے نمبر کے آخر میں S نہ لکھا ہو۔ S نمبر والا آئی سی صرف ایک مرتبہ میوزک چلا کر بند ہو جاتا ہے جبکہ ہمارے اس سرکٹ کو غیر معینہ وقفے کے لئے کام کرنا ہے۔
اس سرکٹ کو نصب کرنے کے لئے یہاں پر تین مختلف سائز کے پی سی بورڈ نمونے دیئے جا رہے ہیں تاکہ جگہ اور مقام کی مناسبت سے آپ اس سرکٹ کو نصب کرنے کے لئے مناسب پی سی بی منتخب کر سکیں۔
سرکٹ ڈایا گرام میں آن آف سوئچ بھی دکھایا گیا ہے۔ یہاں پر دیئے گئے بڑے سائز کے پی سی بی پر تو یہ سوئچ لگایا گیا ہے لیکن چھوٹے سائز کے پی سی بی پر یہ آن آف سوئچ نہیں لگایا گیا۔ اگر آپ نے یہ سرکٹ کسی ایسے مقام پر لگانا ہے جہاں جگہ کم ہو، مثال کے طور پر ٹیلی فون سیٹ کے اندر،تو پھر وہاں اس پی سی بی کے اوپر ہی یہ آن آف سوئچ لگانے کی ضرورت نہیں۔ اگر یہ سوئچ لگانا لازمی ہو تو ٹیلی فون سیٹ کی باڈی میں کسی مناسب مقام پر جگہ بنا کر وہاں آن آف سوئچ لگا لیں اور تار کے دو عددٹکڑوں سے اسے پی سی بی پر جوڑ دیں ۔اس سرکٹ کوپی سی پر نصب کر کے آپ نے ٹیلی فون سیٹ کے اندر لگانا ہے۔ ایسی صورت میں اگر یہ سوئچ پی سی بی کے اوپر ہی لگایا گیا تو اسے آن آف کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
آئی سی UM66 میں چار مختلف میوزک موجود ہیں جن کی تفصیل یہ ہے۔
UM66-1 | = | Chrismas Melodies |
UM66-2 | = | Birthday Melodies |
UM66-3 | = | Wedding March |
UM66-4 | = | Elvis Love Me Tender |
فہرست اجزاء
( ٹیلی فون ہولڈ آن میوزک )R1 | = | 4K7 | کاربن فلم |
R2 | = | 150K | کاربن فلم |
VR1 | = | 10K | پری سیٹ پوٹینشو میٹر |
C1 | = | 4u7 | الیکٹرولائیٹک |
C2 | = | 4u7 | الیکٹرولائیٹک |
IC1 | = | UM66 | میلوڈی آئی سی(تفصیل مضمون میں) |
Q1,2 | = | C828 | سلیکان ٹرانزسٹر |
D1-4 | = | 1N4001 | ریکٹی فائر ڈائیوڈ |
SW1 | = | آن آف سلائیڈ سوئچ(ڈبل پول سنگل تھرو) |