78XX مانیٹر
(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif
جب وولٹیج ریگولیٹر کو مین اے سی سپلائی ایڈاپٹر سے وولٹیج دیئے جاتے ہیں تو بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اس کی آئوٹ پٹ بہت کم ہو جاتی ہے کیونکہ مین سپلائی سے ملنے والے وولٹیج بھی کم ہو جاتے ہیں یا پھر اوور لوڈنگ کی وجہ سے بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ ایسی کیفیت کی صورت میں یہ سرکٹ فوراً روبہ عمل ہو کر اس سے آگاہ کر دیتا ہے۔
78XX سیریز کے وولٹیج ریگولیٹرز کا درست عمل ان پٹ اور آئوٹ پٹ وولٹیج کے فرق پر منحصر ہوتا ہے۔ یہ فرق کسی صورت میں 3V سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔زیر نظر سرکٹ میں ان پٹ اور آئوٹ پٹ وولٹیج پر آئی سی IC1 کے ذریعے نظر رکھی جاتی ہے۔ا گر وولٹیج ریگولیٹر کو ملنے والے ان پٹ وولٹیج بہت کم ہوں تو IC1 روبہ عمل ہو جاتا ہے جس سے C1 چارج ہو جاتا ہے اور T1 روبہ عمل ہوکر ایل ای ڈی D2 کو روشن کر دیتا ہے۔ T1 ڈارلنگٹن ٹرانزسٹر BC517 ہے اگر یہ نہ ملے تو سرکٹ میں دکھائے گئے طریقے سے دو عدد BC547 ٹرانزسٹر استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
کپیسٹر C1 پر موجود چارج ایل ای ڈی کو 10mS تک روشن رکھنے کی یقین دہانی کراتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان پٹ وولٹیج میں مختصر ترین وقفے کے لئے بھی ہونے والی کمی معلوم کی جا سکتی ہے۔ا گر آپ صوتی طور پر اس کمی کا اظہار چاہتے ہیں تو R7 اور D2 کی جگہ ایکپیزوسرامک بذر استعمال کریں۔
زیرنظر سرکٹ 7805 ریگولیٹر کے لیے کارآمد ہے۔د وسرے 78XX ریگولیٹرز کے لیے آپ کو R1 کی قدر میں تبدیلی کرنی پڑے گی جسے اس فارمولے R1=[(2Vd/Verg)+1]/RL سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اس میں Vd‘ وولٹیج ریگولیٹر میں ہونے والا وولٹیج ڈراپ ہے جبکہ Vreg ‘ وولٹیج ریگولیٹر کے آئوٹ پٹ وولٹیج ہیں۔ Vd کی قدر‘ ریگولیٹر میں ہونے والے وولٹیج ڈراپ سے قدرے زیادہ رکھیں۔
78XX مانیٹر کا سرکٹ ڈایا گرام۔
فہرست اجزاء
( 78XX مانیٹر )رزسٹرز | ||||
---|---|---|---|---|
R1 | = | 27K | کاربن فلم ¼ واٹ (تفصیل کے لیے متن دیکھیں) | |
R2 | = | 10K | کاربن فلم ¼ واٹ | |
R3 | = | 10K | کاربن فلم ¼ واٹ | |
R4 | = | 10K | کاربن فلم ¼ واٹ | |
R5 | = | 100K | کاربن فلم ¼ واٹ | |
R6 | = | 100K | کاربن فلم ¼ واٹ | |
R7 | = | 470R | کاربن فلم ¼ واٹ | |
کپیسیٹرز | ||||
C1 | = | 10µ | 25V الیکٹرو لائیٹک | |
C2 | = | 100n | سرامک یا پولی ایسٹر | |
سیمی کنڈکٹرز | ||||
IC1 | = | CA3140 | آپریشنل ایمپلی فائر آئی سی | |
D1 | = | ایل ای ڈی | ||
D2 | = | 1N4148 | سگنل ڈائیوڈ | |
T1 | = | BC517 | تفصیل مضمون میں |