موبائل فون بیٹری چارجر
(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif
ایک چھوٹا اور پورٹیبل چارجر جسے آپ ویرو بورڈ پر بھی نصب (اسمبل) کر سکتے ہیں۔
بازار میں کئی اقسام کے موبائل فون چارجر دستیاب ہیں جن میں سے اکثر کے اجزا دستیاب نہیں ہو پاتے۔ یوں بھی اکثر دستیاب چارجرز کا معیار کم ہے جس کی وجہ سے وہ جلد اور اکثر خراب ہو جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر کار یا گاڑی میں موبائل فون چارج کرنا ہو تو اس کے لئے الگ چارجر درکار ہوتا ہے۔ یہاں پر دیا گیا سرکٹ ایسے موبائل فون چارجر کا ہے جو نہ صرف لاگت میں کم ہے بلکہ کارکردگی میں بھی دیرپا ہے۔اس کی مدد سےآپ موبائل فون کو براہ راست بھی اور صرف بیٹری کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے7V2 وولٹ تک کی بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔ مزید برآں آپ اس چارجر کو اپنی کار یا گاڑی میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
یہاں پر دیا گیا سرکٹ سادہ سا ہے جو کم فرق سے V251 وولٹ سے15V19 وولٹ تک 15 مرحلوں میں ڈی سی وولٹیج فراہم کرتا ہے۔ مرحلوں کی تفصیل جدول میں دکھائی گئی ہے۔ اس سرکٹ کی ان پٹ سے V20 وولٹ سےV 35وولٹ تک کے وولٹیج منسلک کئے جا سکتے ہیں۔
سرکٹ کا پہلا مرحلہ ڈیجیٹل اپ ڈاؤن کاؤنٹر پر مشتمل ہے جسے (4093) کواڈ دو ان پٹ نینڈ NAND شمٹ ٹرگر آئی سی IC1 سے تشکیل دیا گیا ہے۔ اگلا مرحلہ پر مشتمل ہے جو IC2 آئی سی بائنری اپ ڈاؤن کاؤنٹر 4029 پر مشتمل ہے۔

موبائل فون بیٹری چارجر کا سرکٹ ڈایا گرام
سرکٹ کا عمل
مین اے سی پاور کو ٹرانسفارمر T1کے ذریعے کم کرکے 9V0 وولٹ کیا گیا ہے جس کے بعد اس اے سی کو برج ریکٹی فائر BR1کے ذریعے ڈی سی سپلائی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ڈی سی سپلائی کا منفی ٹرمینل رزسٹر R2کے راستے آگے دیا گیا ہے جو کرنٹ کو محدود کرنے کا کام کرتا ہے۔ یعنی یہ رزسٹرکرنٹ لمیٹنگ کے طور پر کام کرتا ہے۔ ایل ای ڈی LED1 پاور انڈیکیٹر کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کے ساتھ سلسلے وار رزسٹر R1ہے جوایل ای ڈی کے لئے کرنٹ کو محدود کرتا ہے۔ایل ای ڈی LED3 چارج ہونے یا نہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔چارجنگ وقفے کے دوران میں رزسٹر R2کے گرد قریبا"3 وولٹ ڈراپ ہوتے جو رزسٹر R3کے راستے ایل ای ڈی LED3کو روشن کر دیتے ہیں۔
اپنی گاڑی میں یا کسی بھی بیرونی وولٹ بیٹری سے موبائل فون کو چارج کرنے کے لئے بیرونی ڈی سی سپلائی فراہم کرنے کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ یہاں پر آپ12V DC وولٹ ڈی سی کی بیٹری جوڑ سکتے ہیں۔ سرکٹ کے اس حصے میں ڈائیوڈ D1کو بیٹری کے الٹ کنکشن سے حفاظت کے لئے لگایا گیا ہے یعنی یہ ڈائیوڈ پولیریٹی پروٹیکشن کے لئے ہے۔بیٹری کے 12V کو کم کر کے محفوظ حد میں رکھنے کے لئے رزسٹرلگایا گیا ہے۔بیٹری سے آنے والے وولٹ کو آئی سی IC1کی ان پٹ پن 1پر دیا گیا ہے۔ یہ آئی سی مثبت وولٹیج ریگولٹر LM7806ہے۔چونکہ ایل ای ڈی LED1کو وولٹیج ریگولیٹر آئی سی کی کامن پن 2اور گراؤنڈ کے درمیان جوڑا گیا ہے چنانچہ اس سےآئی سی کی آؤٹ پٹ سے ہمیں7 V 8 وولٹ ڈی سی حاصل ہوتے ہیں۔ ایل ای ڈی یہاں پر ایک دوسرا کام بھی کرتا ہے اور وہ ہے پاور انڈیکیٹر کا یعنی بیٹری سے منسلک ہونے کی نشاندہی۔
سرکٹ کو ویرو بورڈ پر نصب کریں اور اسے کسی مناسب سے ڈبے میں نصب کر دیں۔ مناسب ہو گا کہ وولٹیج ریگولیٹر آئی سی کے لئے ایک چھوٹا سا ہیٹ سنک لگا دیں۔
فہرست اجزاء
(موبائل فون بیٹری چارجر)
رزسٹرز | ||||
---|---|---|---|---|
R1 | = | 1K0 | رزسٹر ¼ واٹ | |
R2 | = | 47R | رزسٹر ¼ واٹ | |
R3 | = | 10R | رزسٹر ¼ واٹ | |
R4 | = | 47R | رزسٹر ¼ واٹ | |
کپیسیٹر | ||||
C1 | = | 1000µF | 25V الیکٹرو لائیٹک | |
سیمی کنڈکٹرز | ||||
IC1 | = | LM7806 | وولٹیج ریگولیٹر آئی سی | |
LED1 | = | ایل ای ڈی | (اورنج رنگ کا) | |
LED2 | = | ایل ای ڈی | (سبز رنگ کا) | |
LED3 | = | ایل ای ڈی | (سرخ رنگ کا) | |
D1 | = | 1N4007 | ریکٹی فائر ڈائیوڈ | |
D2 | = | 1N4007 | ریکٹی فائر ڈائیوڈ | |
BR1 | = | 1A | برج ریکٹی فائر | |
متفرق | ||||
T1 | = | 9V0 | ٹرانسفارمر 250mA |