ایل ای ڈی ٹارچ


(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif


عام ملنے والی ٹارچ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی بیٹری اور بلب کی زندگی بہت کم ہوتی ہے۔ بلب والی ایک مناسب سی ٹارچ تقریبا" دو واٹ خرچ کرتی ہے۔ یہاں پر ایل ای ڈی پر مشتمل ایک ٹارچ کا سرکٹ دکھایا گیا ہے جو محض 24 ملی ایمپئر خرچ کرتی ہے جو عام ٹارچ کی نسبت 80 گنا زیادہ کام کرتی ہے۔ اس میں اگر آپ AA سائز کے چار الکلائن سیل استعمال کریں تو یہ تقریبا" ایک ماہ تک مسلسل روشنی فراہم کریں گے۔ اگرچہ اس ٹارچ سے فراہم ہونے والی روشنی درمیانی سطح کی ہے یعنی بہت زیادہ روشنی نہیں ہے تاہم اگر آپ اندھیرے میں کہیں جا رہے ہیں تو آپ کے راستے کو روشن کرنے کے لئے بہت مناسب ہے۔

یہ ایل ای ڈی ٹارچ سی 7555 موس ٹائمر آئی سی پر مشتمل ہے جو ایسٹیبل حالت میں کام کر رہا ہے۔ یہاں پر 7555 سی موس ٹائمر ہی استعمال کریں عام 555 استعمال نہ کریں۔ سرکٹ میں 400 mcd لائٹ آؤٹ پٹ والا سفید ایل ای ڈی استعمال کیا گیا ہے۔ یہ روشنی اتنی ہوتی ہے کہ اگر کسی شے پر مرکوز کر دی جائے تو 30 میٹر فاصلے سے بھی اسےروشن کر سکتی ہے۔ اگر ضرورت ہو تو آپ اس سے زیادہ روشنی والا سفید ایل ای ڈی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

کم طول ماسکہ (فوکل لینتھ) والا ایک عدسہ (لینز) ایل ای ڈی کے سامنے لگایا گیا ہے جو ایل ای ڈی کی شعاع (بیم) کو مرکوز (فوکس) کرتا ہے۔ اگر شعاع مڑتی ہوئی محسوس ہو تو ایک اور مزید کم طول ماسکہ والا عدسہ ایل ای ڈی کے سامنے لگایا جا سکتا ہے۔ اس سے روشنی کی شعاع ہموار ہو جائے گی۔


ایل ای ڈی ٹارچ کا سرکٹ ڈایا گرام
- - - - - - - -
ایل ای ڈی ٹارچ کے لئے پی سی بی کا نمونہ - - - - - - - - پی سی بی پر ایل ای ڈی ٹارچ کے اجز کی ترتیب

جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے اس سرکٹ کو چار عدد بیٹری سیلزسے پاور مہیا کی جائے گی یعنی 6V0 سپلائی دی جائے گی۔ اگر آپ سرکٹ کو اس سےمختلف سپلائی دینا چاہیں تو رزسٹر R3 کی قدر کو مندرجہ ذیل جدول کے مطابق تبدیل کر لیں۔

سپلائی وولٹیج رزسٹر R3 کی قدر
9V 470 R
12V 560 R


فہرست اجزاء

( ایل ای ڈی ٹارچ )

رزسٹرز
  R1 = 150K رزسٹر ¼ واٹ
  R2 = 56K رزسٹر ¼ واٹ
  R3 = 330R رزسٹر ¼ واٹ (تفصیل متن میں دیکھیں)۔
کپیسیٹرز
  C1 = 100µ F 16V الیکٹرو لائیٹک
  C2 = 100n 25Vسرامک ڈسک
سیمی کنڈکٹر
  IC1 = 7555 سی موس ٹائمر آئی سی
متفرق
  SW1 = پش ٹو آن، پش بٹن سوئچ