گھنٹہ گھر II- برائے ڈیجیٹل کلاک
(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif
گھنٹہ گھر کا ایک اور سرکٹ ملاحظہ فرمائیں اس میں صرف ایک آئی سی 4011 استعمال کیا گیا ہے جو دو ان پٹ کے چار نینڈ گیٹس پر مشتمل ہے۔ سرکٹ میں آئی سی کے چاروں گیٹ استعمال کرتے ہوئے ایسا بندوبست کیا گیا ہے کہ ہر گھنٹے بعد یہ سرکٹ ایک مناسب سی آواز پیدا کرے۔
اس سرکٹ میں دہائی منٹ کے سیگمنٹ f اور g کی آئوٹ پٹس کو‘ جن پر بالترتیب لاجک صفر اور لاجک ایک لیول ہوگا ‘ نینڈ گیٹ کی دونوں ان پٹس پر فراہم کیا گیا ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ گیٹ N3 کی آئوٹ پٹ کو گیٹ N2 کی ان پٹ سے جوڑا گیا ہے۔ اس طرح کی فیڈ بیک سے جب گیٹ N3 کی آئوٹ پٹ ہائی ہو گی تو گیٹ N2 کی دونوں ان پٹس ہائی ہو جائیں گی جس سے اس کی آئوٹ پٹ لو ہو جائے گی۔
گھنٹہ گھر II کا سرکٹ ڈایا گرام برائے ڈیجیٹل کلاک
ڈایا گرام کے نیچے گھنٹہ گھر II کے لئے پر نٹڈ سرکٹ بورڈ اصل سائز میں دکھایا گیا ہے - سا تھ ہی پر نٹڈ سرکٹ بورڈ پر گھنٹہ گھر II کے اجزا کی ترتیب بھی دکھائی گئی ہے -
جوں ہی مطلوبہ لاجک لیول اس سرکٹ کے گیٹ N1 پر ملے گا‘ یہ سرکٹ روبہ عمل ہو کر ٹرانزسٹر کی بیس کو ہائی کر دے گا ۔ ٹرانزسٹر کے کلکٹر سے ریلے سوئچ منسلک کیا جا سکتا ہے ۔ اس ریلے سوئچ کے کنٹیکٹس کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی الارم‘ میوزیکل الارم یا بذر کو رو بہ عمل کیا جا سکتا ہے۔
دونوں گیٹس کے درمیان کپیسیٹر لگایا گیا ہے جس سے قدرے وقفہ فراہم ہوتا ہے۔ اسی وقفے کے دوران میں گیٹ N3 کی آئوٹ پٹ ہائی رہے گی اور بذر بھی اتنے ہی وقفے تک روبہ عمل رہے گا۔ یہ سرکٹ پہلے سرکٹ کی نسبت کم خرچ اور آسان ہے۔
فہرست اجزاء
( گھنٹہ گھر II )رزسٹرز | R1 | = | 10K | کاربن فلم |
---|---|---|---|---|
R2 | = | 1M0 | کاربن فلم | |
R3 | = | 10K | کاربن فلم | |
کپیسیٹر | C1 | = | 1u0 | الیکٹرولائیٹک |
سیمی کنڈکٹر | N1- N4 | = | 4011 | سی موس آئی سی |
TR1 | = | C828 | سلیکان ٹرانزسٹر | |
D1 | = | 1N4148 | سگنل ڈائیوڈ | |
متفرق | ||||
LS | = | 8R | اسپیکر | |
RLY | = | 12V | ریلے سوئچ |