ایک کلو میٹر رینج کا ایف ایم ٹرانسمٹر


(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif

ایک کلو میٹر رینج رکھنے والے ایف ایم ٹرانسمٹر کا سرکٹ ڈایا گرام پیش ہے۔ بنیادی طور پر یہ سرکٹ تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ آڈیو پاور ایمپلی فائر اسٹیج پر مشتمل ہے جو ڈائنامک مائیکروفون کی آؤٹ پٹ سےحاصل ہونے والے آڈیو سگنلز کی افزائش یعنی ایمپلی فی کیشن کرتا ہے۔ دوسرا حصہ آر ایف آسی لیٹر اسٹیج پر مشتمل ہے۔ تیسرا اور آخری حصہ آر ایف پاور ایمپلی فائر اسٹیج ہے جو آڈیو سگنلز کو ایک کلو میٹر تک نشر کر سکتا ہے۔

آڈیو ایمپلی فائر اسٹیج تین ٹرانزسٹرز پر مشتمل ہے۔ ڈائنا مک مائیکروفون کی ہائی امپیڈینس آؤٹ پٹ کو میچ کرنے کے لئے ایف ای ٹی استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی آؤٹ پٹ کو مزید ایمپلی فائی کرنے کے لئے دو BC107 ٹرانزسٹر استعمال کئے گئے ہیں جن سے 200mW (ملی واٹ) آؤٹ پٹ حاصل ہوتی ہے۔

آر ایف سگنل پیدا کرنے کے لئے آر آیف آسی لیٹر کے طور پر ٹرانزسٹر 2N3708 استعمال کیا گیا ہے۔ آر ایف آسی لیٹر کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ٹرانزسٹر آڈیو سگنلز کی فریکوئنسی ماڈولیشن کا عمل بھی سرانجام دیتا ہے۔ اس کے بعد ان ماڈولیٹڈ سگنلز کو ایمپلی فائی کرنے کے لیے آر ایف پاور ایمپلی فائر استعمال کیا گیا ہے جو ایرئل کو تقریبا“ 600mW آؤٹ پٹ فراہم کرتا ہے۔



ایک کلو میٹر رینج والے ایف ایم ٹرانسمٹر کا سرکٹ ڈایا گرام

اس سرکٹ میں استعمال ہونے والے انڈکٹرز (کوائلز) کی تفصیل یہ ہے۔

L1 = یہ ائر کور کوائل ہے جس کا ڈایا میٹر 7mm ہو گا۔ استعمال کردہ کاپر لیمی نیٹڈ وائر کا قطر 1mm ہے اور اس کے صرف 6 چکر دئے جائیں گے۔ 1mm قطر کی تار کی جگہ آپ 19SWGنمبرکی تار استعمال کر سکتےہیں۔
L2 = یہ بھی ائر کور کوائل ہے جس کا ڈایا میٹر 7mm ہو گا۔ اسے L1 کے ساتھ ہی لپیٹا جائے گا۔استعمال کردہ کاپر لیمی نیٹڈ وائر کا قطر 1mm ہے اور اس کے صرف 6 چکر دئے جائیں گے۔ 1mm قطر کی تار کی جگہ آپ 19SWGنمبرکی تار استعمال کر سکتے ہیں۔
L3 = یہ ائر کور کوائل ہے جس کا ڈایا میٹر 6mm ہو گا۔ استعمال کردہ کاپر لیمی نیٹڈ وائر کا قطر 0.6mm ہے اور اس کے صرف 8 چکر دئے جائیں گے۔ 0.6mm قطر کی تار کی جگہ آپ 23SWGنمبرکی تار استعمال کر سکتے
RFC = یہ ریڈیو فریکوئنسی چوک ہے جو 0.3mm قطر کی کاپر لیمی نیٹڈ وائر کے تا چکروں پر مشتمل ہوگی۔ اسے 5mm قطر کی کسی پلاسٹک کی نلکی پر لپیٹا جائے گا۔ 0.3mm قطر کی تار کی جگہ آپ 30SWG نمبرکی تار استعمال کر سکتے ہیں۔


ایک کلو میٹر رینج ایف ایم ٹرانسمٹر کے لئے پرنٹڈ سرکٹ بورڈ ڈیزائن


پرنٹڈ سرکٹ بورڈ پر ایک کلو میٹر رینج ایف ایم ٹرانسمٹر کے اجزا کی ترتیب


ایک کلو میٹر رینج ایف ایم ٹرانسمٹر پرنٹڈ سرکٹ بورڈ پر نصب شدہ حالت میں

فہرست اجزاء

ایک کلو میٹر رینج کا ایف ایم ٹرانسمٹر

رزسٹرز

تمام رزسٹر ¼ واٹ‘ ٪5 شرح انحراف کے حامل ہیں

  R1 = 1M0 کاربن فلم   R2 = 10K کاربن فلم
  R3 = 4K7 کاربن فلم   R4 = 150K کاربن فلم
  R5 = 22K کاربن فلم   R6 = 3K9 کاربن فلم
  R7 = 220R کاربن فلم   R8 = 75K کاربن فلم
  R9 = 10K کاربن فلم   R10 = 1K5 کاربن فلم
  R11 = 100R کاربن فلم   R12 = 100K کاربن فلم
  R13 = 56K کاربن فلم   R14 = 100R کاربن فلم

کپیسیٹرز

  C1 = 100nF سرامک   C2 = 47nF سرامک
  C3 = 100nF الیکٹرولائیٹک   C4 = 4µ7F الیکٹرولائیٹک
  C5 = 100nF سرامک   C6 = 33µF الیکٹرولائیٹک
  C7 = 33nF سرامک   C8 = 5pF سرامک
  C9 = 150pF سرامک   C10 = 33pF سرامک
  VC1 = 0-20pF ٹرمر   VC2 = 0-20pF ٹرمر
  VC3 = 0-40pF ٹرمر

سیمی کنڈکٹر

  TR1 = 2N5555 ایف ای ٹی
  TR2 = BC107 این پی این سلیکان ٹرانزسٹر
  TR3 = BC107 این پی این سلیکان ٹرانزسٹر
  TR4 = 2N3708 این پی این سلیکان ٹرانزسٹر
  TR3 = BC107 این پی این سلیکان ٹرانزسٹر
  TR3 = BC109 این پی این سلیکان ٹرانزسٹر

متفرق

  ANT =   ایف ایم کوارٹر ویو ایرئل
  MIC =   ڈاینامک مائیکروفون۔