40واٹ ٹیوب لائٹ انورٹر
(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif
اس سرکٹ کی مدد سے آپ 40 واٹ کی فلوریسنٹ ٹیوب ائٹ کو12VDC پاور سے چلا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے کم از کم 3A استعداد کی بیٹری استعمال کریں۔
سرکٹ میں استعمال کردہ فیڈ بیک کوائل L1 اور ٹرانسفارمرT1 ایک ہی کور پر لپیٹے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے فیرائٹ کورراڈ درکار ہوگی۔ یہ ایسی کور ہے جو ٹرانزسٹر ریڈیو میں اے ایم بینڈ اینٹینا کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اے ایم ریڈیو میں این ٹینا کوائل اسی کور کے اوپر لپیٹی جاتی ہے۔ آپ کو تقریبا“ انچ لمبی فیرائٹ کور راڈ درکار ہوگی۔
فیرائٹ کور پر انسولیشن پیپر کی ایک تہہ لپیٹ لیں۔ اس کے اوپر 27SWG کاپر انیملڈ تار کے 60 چکر ساتھ ساتھ لپیٹ لیں یہ ٹرانسفارمر T1 کی پرائمری وائنڈنگ ہوگی۔ دونوں طرف یعنی شروع اور آخر میں دو انچ لمبی تار باہر نکال لیں۔ ان دونوں سروں سے کنکشن جوڑا جائے گا۔ پرائمری وائنڈنگ لپیٹ کر اس کےاوپر انسولیشن پیپر کی ایک تہہ لپیٹ لیں۔اس کے بعد ان دونوں سروں پر پیپر ٹیپ چپکا کر اس پر پرائمری کا لفظ لکھ دیں اور شروع و آخر کا لفظ بھی لکھ دیں تاکہ کنکشن کرنے میں آسانی ہو۔
40واٹ ٹیوب لائٹ انورٹر کا سرکٹ ڈایا گرام
40واٹ ٹیوب لائٹ انورٹرکے ٹرانسفارمرT1 اور فیڈ بیک کوائل L1 کی تفصیل
فیڈ بیک کوائل L1 ٹرانسفارمر کی پرائمری کے اوپر لپیٹی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے پرائمری وائنڈنگ کے اوپر 27SWG کاپر انیملڈ تار کے 13 چکر ساتھ ساتھ لپیٹ لیں۔ حسب سابق شروع اور آخر میں دو انچ لمبی تار باہر نکال لیں۔ ان دونوں سروں سے کنکشن جوڑا جائے گا۔ اس کے اوپر بھی انسولیشن پیپر کی ایک تہہ لپیٹ لیں۔ ان دونوں سروں پر بھی پیپر ٹیپ چپکا کر اس پر L1 کا لفظ لکھ دیں اور شروع و آخر کا لفظ بھی لکھ دیں تاکہ آپ کو یاد رہے اور کنکشن کرنے میں آسانی ہو۔
آخر میں ٹرانسفارمر T1 کی سیکنڈری وائنڈنگ لپیٹی جائے گی۔ یہ تین تہہ پر مشتمل ہو گی جس میں ہر تہہ چکر کی ہو گی۔ ہر تہہ کے بعد انسولیشن پیپر کی ایک تہہ لپیٹی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے 19SWG کی کاپر اینملڈ تار استعمال کی جائے گی۔ شروع اور آخر میں دو انچ لمبی تار باہر نکال لیں۔ سیکنڈری وائنڈنگ کے ان دونوں سروں پر بھی پیپر ٹیپ چپکا کر اس پر سیکنڈری کا لفظ لکھ دیں اور شروع و آخر کا لفظ بھی لکھ دیں تاکہ آپ کو یاد رہے اور کنکشن کرنے میں آسانی ہو۔ آخر میں انسولیشن پیپر کی ایک تہہ بھی لپیٹ دیں تاکہ وائنڈنگ محفوظ ہو جائے۔
سارے اجزا کو جوڑنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اچھی طرح چیک کر لیں۔ اس کے بعد رزسٹر R1 جو کہ 2R2 قدر 1 واٹ کا ہے، سرکٹ میں دکھائے طریقے سے مثبت سپلائی لائن کی سیریز میں منسلک کریں اور آؤٹ پٹ سے 40 واٹ کی ٹیوب لائٹ منسلک کر دیں۔ سرکٹ کو ایک لمحے کے لئے پاور سپلائی یعنی 12 وولٹ سے جوڑیں اور پھر الگ کر لیں۔ اگر اس عمل کے دوران ٹیوب لائٹ فوری طور پر روشن نہیں ہوتی تو فیڈ بیک کوائل کا کنکشن الٹا دیں۔ یعنی فیڈ بیک کوائل کا جو سرا ٹرانزسٹر TR1 کی بیس سے جوڑا ہے اسے بیس سے الگ کر کے کپیسیٹر C2 سے اور جو کپیسیٹر C2 سے جوڑا ہے اسے کپیسیٹر سے الگ کر کے ٹرانزسٹرTR1 کی بیس سے جوڑ دیں۔ وہی عمل ایک مرتبہ پھر دہرائیں یعنی ایک لمحے کے لئے سرکٹ کو سپلائی سے جوڑیں۔ اگر اس مرتبہ بھی ٹیوب لائٹ روشن نہیں ہوتی تو سرکٹ کے تمام کنکشن اچھی طرح جانچیں۔ جب ٹیوب لائٹ روشن ہو جائے تو رزسٹر R1 کو سرکٹ سے الگ کر لیں۔
سرکٹ سے 40 واٹ کی 220 وولٹ اے سی پر کام کرنے والی ٹیوب جوڑی جائے گی۔ یہ سرکٹ 110 وولٹ والی ٹیوب لائٹ کو بھی روشن کرے گا۔ تاہم اس صورت میں ٹیوب لائٹ کی زندگی کم ہو جائے گی۔
فہرست اجزاء
( 40 واٹ ٹیوب لائٹ انورٹر)
رزسٹرز
R1 | = | 2R2 | رزسٹر 1 واٹ(تفصیل متن میں دیکھیں)۔ |
R2 | = | 180R | رزسٹر 1 واٹ |
R2 | = | 47R | رزسٹر ¼ واٹ |
کپیسیٹرز
C1 | = | 100µ F | 16V الیکٹرو لائیٹک |
C2 | = | 100n | 25Vسرامک ڈسک |
سیمی کنڈکٹر
TR1 | = | 2N3055 | یا متبادل این پی این پاور ٹرانزسٹر |
متفرق
T1 | = | ٹرانسفارمر | (تفصیل متن میں دیکھیں) |
L1 | = | فیڈ بیک کوائل | (تفصیل متن میں دیکھیں) |
40W | فلوریسنٹ ٹیوب لائٹ | ||
½2 انچ | لمبا فیرائیٹ راڈ | ||
12 وولٹ | 3 ایمپئر بیٹری |