دست برداری - استعمال کے ضوابط - ایکانتی طریق عمل (Privacy policy )
دست برداری
اس ویب سائٹ میں دی گئی معلومات عمومی استعمال اور تعلیمی مقاصد کے لئے ہیں۔ اگرچہ ان معلومات کو درست اور تازہ ترین رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہےنیز تمام معلومات مکمل چھان بین اور ممکنہ وسائل استعمال کرتے ہوئے درست اور قابل عمل رکھنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم ان معلومات کے کلی یا جزوی طور پر مکمل ترین، درست ترین، قابل اعتماد، قابل عمل اور موزوں ترین ہونے کے حوالے سے کسی نوعیت کی ظاہری یا باطنی، معنوی یا حقیقی، اعلانیہ یا خفیہ یا کسی بھی دیگر صورت میں کوئی ضمانت، ذمہ داری یا نمائندگی قبول نہیں کی جائے گی۔
اس ویب سائٹ میں دی گئی تمام معلومات مصنف / مصنفین / مترجم / مترجمین / مؤلف / مؤلفین کی حد تک درست، قابل عمل اور محفوظ ہیں۔ اس سلسلے میں جہاں بھی ضروری سمجھا گیا ہے مناسب احتیاطی تدابیر بیان کر دی گئی ہیں۔ اگر کوئی قاری یا قارئین ان معلومات کو اپنے انداز میں استعمال کرتا ہے تو اپنے عمل کی تمام تر ذمہ داری اس کی اپنی ہو گی۔ ان معلومات کو کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے کی صورت میں ہونے والے کلی یا جزوی، براہ راست یا بالواسطہ یا کسی بھی دیگر نوعیت کے نقصان/ضیاع کی نیز اس سلسلے میں ہونے والی کسی بھی نوعیت کی کسی نکلیف یا پریشانی یا مشکل یا ایسی کوئی بھی صورت حال پیش آنے کی تمام تر ذمہ داری استعمال کنندہ کی اپنی ہوگی۔
“الیکٹرونکس ڈائجسٹ“ ویب سائٹ میں دی گئی تمام معلومات صرف اسی صورت میں نقل، مشتہر، منتقل یا مہیا کی جا سکتی ہیں جب انہیں اپنی اصل صورت میں، کاپی رائٹ نشان اور صراحت کے ساتھ، صرف معلوماتی یا تعلیمی مقاصد کے لئے پیش کیا جائے۔ کسی بھی نوعیت کے تجارتی، کاروباری یا نفع بخش استعمال کی اجازت نہیں۔
اس ویب سائٹ میں دوسری ویب سائٹس کے لنک شامل کئے جا سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں یہ امر واضح رہے کہ ایسی دوسری ویب سائٹس کے مالکان دوسرے لوگ ہیں نیز ایسی ویب سائٹس کی موجودگی یا غیر موجودگی یا ان کے مندرجات پر ہمارا کوئی کنٹرول یا عمل دخل نہیں ہے۔ ایسی کسی ویب سائٹ کا حوالہ، معلومات میں شمولیت یا ہماری ویب سائٹ پر ان کی شمولیت کا یہ مقصد ہر گز نہ لیا جائے کہ ہم ان کی نمائندگی کرتے ہیں یا ان کی سفارش کرتے ہیں یا ان کی توثیق کرتے ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ ایسی کسی بھی ویب سائٹ کے مندرجات سے ہمارا متفق ہونا بھی ضروری نہیں۔
اس ویب سائٹ کو چلانے اور چلاتے رہنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ تاہم اگر کسی وجہ سے جو ہمارے بس سے باہر ہو یا کسی تکنیکی خامی یا خرابی کی وجہ سے یہ ویب سائٹ عارضی طور پر بند ہو جائے یا وسائل کی کمی کے باعث مکمل بند ہو جائے تو اس کا امکان موجود ہے۔ اس سلسلے میں ہم کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔
استعمال کے ضوابط
اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے یا استعمال کرنے کی صورت میں آپ قبول کرتے ہیں اور قانونی طور پر پابند ہیں کہ آپ مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط اور اس ویب سائٹ میں کسی بھی دوسری جگہ بیان کردہ کسی بھی طرح کے دوسرے قواعد و ضوابط نیز ان میں ہونے والے کسی بھی طرح کے اضافے یا تبدیلی کی مکمل پابندی کریں گے۔
اس صفحے پر بیان کردہ قواعد و ضوابط، ان قواعد و ضوابط سے اضافی ہیں جو اسی ویب سائٹ کے کسی دوسرے مقام پر پیش کئے گئے ہیں۔ وہ تمام یہاں موجود قواعد و ضوابط کے ساتھ اضافی طور پر شامل ہیں۔ بہتری اور وقت کی ضروریات کے مطابق ان قواعد و ضوابط میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کسی بھی آنے والے وقت میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
اس ویب سائٹ میں مہیا کردہ صفحات آپ کے عمومی، معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لئے ہیں۔ ان صفحات کے مندرجات میں کسی بھی وقت، بغیر پیشگی اطلاع کے، تبدیلی، اضافہ یا کمی کی جا سکتی ہے۔
اس ویب سائٹ میں موجود یا پیش کردہ یا کسی مخصوص مقصد کے لئے پیش کش کردہ معلومات، مواد یا مندرجات کی درستگی، بروقت فراہمی، کار کردگی، تکمیلیت یا مناسبت کے حوالے سے، نہ تو ہم اور نہ کوئی دیگر کسی بھی نوعیت کی کوئی ضمانت مہیا کرتا ہے۔ آپ یہ قبول کرتے ہیں کہ اس ویب سائٹ کے مندرجات اور معلومات میں غلطیاں موجود ہیں اور اس حوالے سے ہم بصراحت اپنی ذمہ داری سے دستبرداری کا اظہار کرتے ہیں۔
اس ویب سائٹ میں موجود مواد اور معلومات کا استعمال تمام تر آپ کی اپنی صوابدید پر منحصر ہے جس کے لئے ہم کسی بھی صورت میں کسی بھی حوالے سے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ یہ آپ کی اپنی ذمہ داری ہو گی کہ اس ویب سائٹ پر موجود مواد اور معلومات کو آپ اپنی ضروریات کی تکمیل کے لئے کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
ایکانتی طریق عمل (Privacy policy )
اس ویب سائٹ کے حوالے سے یا اس کے ذریعے حاصل کردہ یا اس کو مہیا کردہ کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات، نام، ای میل ایڈریس، فون نمبر، رہائشی پتہ یا کوئی دیگر معلومات، ہمارے لئے بے حد قابل احترام اور بطور امانت ہیں۔ ان کا استعمال صرف اور صرف نیز قطعی طور پر ویب سائٹ کی ضروریات کے لئے ہمارے ایکانتی طریق عمل یعنی پرائیویسی پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔
اس ویب سائٹ کے مالک یا مالکان اخلاقی طور پر پابند ہیں کہ وہ اس ویب سائٹ کے مندرجات کی حد تک کوئی بھی ایسا اقدام نہ اٹھائیں جس سے کسی فرد، ادارے، گروہ، مذہب، فرقے، ثقافت، تہذیب یا کسی دیگر کو ضرر یا نقصان پہنچے یا اس کی دل شکنی ہو یا کسی قسم کی خفگی یا ناراضگی یا بیزاری پیدا ہو۔ اگر نادانستگی میں ایسی کوئی تحریر، مضمون، تصویر یا کوئی دیگر مواد ویب سائٹ پر شائع ہو جاتا ہے تو جیسے ہی اس کی اطلاع وصول ہو گی اسے دور کر دیا جائے گا۔
مقام، وقت، حالات، تحقیق اور دیگر عوامل مسلسل متغیر ہوتے رہتے ہیں جس کے باعث اس ویب سائٹ پر شائع شدہ مواد تبدیلی کا متقاضی ہو سکتا ہے۔ اگر شائع شدہ مواد میں آپ کو ایسی کوئی خامی نظر آئے یا شائع شدہ مواد میں کسی نوعیت کی خلاف واقعہ تحریر موجود ہو تو اس سے ای میل کے ذریعے آگاہ فرمائیں۔ ایسی کسی بھی خامی یا خلاف واقعہ مواد میں ضروری تبدیلی کر دی جائے گی۔
اس ویب سائٹ میں مہیا کردہ مواد بشمول و بلا تحدید، متن، اشکال، تصاویر، ڈایا گرامز، حوالہ جات، رہنمائی، خیالات، مشورہ جات، تدابیر، نقشہ جات، جدول اور دیگر مواد، “جیسا ہے“ کی بنیاد پر فراہم کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کے مالک یا مالکان اس حوالے سے صریحی طور پر کسی قسم کوئی نمائندگی یا تصدیق یا توثیق پیش نہیں کرتے۔