اے ایم ٹرانسمٹر


(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif

یہاں پر دیا گیا سرکٹ ڈایا گرام ایک ارزاں اور عمدہ استحکامت کے حامل ایمپلی چیوڈ ماڈولیشن (اے ایم) ٹرانسمٹر کا ہے۔ اس میں ایف ای ٹی BFW10 استعمال کیا گیا ہے جو سرکٹ میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں پر یہ فیلڈ ایفیکٹ ٹرانزسٹر بطور فیڈ بیک آسی لیٹر کام کر رہا ہے۔ اس کے سورس سے آڈیو ان پٹ منسلک کی گئی ہے۔ آر ایف سگنل کی فریکوئنسی کا تعین آسی لیٹر ٹرانسفارمرT1 اور ویری ایبل کپیسیٹر ویری ایبل کپیسیٹرVC2 کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ فریکوئنسی میڈیم ویو سے شارٹ ویو حدود میں ہو سکتی ہے۔

آڈیو ان پٹ کے طور پر کوئی بھی مناسب آلہ مثلا" ٹی وی، آڈیو کیسٹ پلیئر، آڈیو ایمپلی فائر، مائیکروفون ایمپلی فائر وغیر ہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہاں پر ہر ایسا آڈیو سورس منسلک کیا جا سکتا ہے جس کی آؤٹ پٹ امیپیڈینس 4 سے 16 اوہم ہو۔



12 وولٹ ٹیوب لائٹ انورٹر کا سرکٹ ڈایا گرام

منسلک کردہ آڈیو سگنل کے ایمپلی چیوڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے ویری ایبل رزسٹر VR1استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ1K0 اوہم کا پری سیٹ پوٹینشو میٹر ہے۔ ٹرانسمٹر کی آؤٹ پٹ کوٹرمر کپیسیٹر VC1کے ذریعے این ٹینا سے منسلک کیا گیا ہے۔ یہاں پر ٹیلی اسکوپک این ٹینا یا کوئی بھی مناسب ان ڈور این ٹینا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سرکٹ کو احتیاط سے نصب کریں اور پاور سپلائی منسلک کرنے سے پہلے اچھی طرح جائزہ لے لیں کہ تمام اجزا درست طور پر لگے ہیں اور سارے کنکشن درست ہیں۔ سب کچھ درست ہونےکی صورت میں سرکٹ سے پاور سپلائی اور آڈیو سگنل منسلک کریں اور ایک ریڈیو رسیور کو ساتھ رکھ کر آن کر دیں۔ اگر آپ نے T1کی جگہ میڈیم ویو آسی لیٹر ٹرانسفارمر استعمال کیا ہے تو میڈیم ویو پر اور اگر شارٹ ویو آسی لیٹر ٹرانسفارمر استعمال کیا ہے تو شارٹ ویو پر ریڈیو کو آہستہ آہستہ ٹیون کریں اور جہا ںپر آپ کو سگنل موصول ہو وہاں پر رک جائیں۔ اب پہلے پوٹینشو میٹرVR1 کو اور بعد میں ٹرمر کپیسیٹر VC1کو آہستہ آہستہ متعین کر کے آواز کو صاف اور واضح کر لیں۔VR1 ایمپلی چیوڈ ماڈولیشن کی شرح (فی صد) متعین کرے گی ۔

فہرست اجزاء

(اے ایم ٹرانسمٹر)

رزسٹرز
  R1 = 100K رزسٹر ¼ واٹ
  R2 = 1K0 رزسٹر ¼ واٹ
  VR1 = 320R پری سیٹ پوٹینشو میٹر
کپیسیٹرز
  C1 = 0µ01 سرامک ڈسک
  C2 = 100p سرامک ڈسک
  VC1 = 70p ٹرمر کپیسیٹر
  VC2 = 365p پلاسٹک ویری ایبل کپیسیٹر
  VC3 = 22p ٹرمر کپیسیٹر
سیمی کنڈکٹرز
  TR1 = BFW10 ایف ای ٹی
متفرق
  T1 = 12V میڈیم یا شارٹ ویو آسی لیٹر کوائل