فعال پاور زینر


(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif

یہ سرکٹ زیادہ کرنٹ پر کام کرنے والے متبادل زینر ڈائیوڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں پاور ٹرانزسٹر 2N3055استعمال کیا گیا ہے۔ یہاں پر اسی پاور کا ملتی جلتی خصوصیات کا حامل کوئی بھی این پی این ٹرانزسٹر استعمال کیا جا سکتا ہے۔


فعال پاور زینرکا سرکٹ ڈایا گرام

اس سرکٹ کو پاور سپلائی لائن کے آر پار استعمال کریں۔ اس سرکٹ میں وولٹیج کے بلند جھٹکوں (اسپائکس Spikes) پر غلط طور پر ٹرگر False Triggeringجیسے مسائل بھی پیدا نہیں ہوتے۔ یہ سرکٹ سلیکان کنٹرولڈ ریکٹی فائر کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔