12 وولٹ ٹیوب لائٹ انورٹر


(امیر سیف اللہ سیف)
Written by: Amir Saifullah Saif

اس ٹیوب لائٹ انورٹر میں کوئی بھی مخصوص پرزہ جات استعمال نہیں کئے گئے۔ عام طور پر ایسے سرکٹس میں استعمال ہونے والے ٹرانسفارمر خاص طور پر بنانے پڑتے ہیں لیکن اس میں آپ عام دستیاب پاور سپلائی ٹرانسفارمر جو 12 وولٹ سیکنڈری کا ہو، استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹیوب لائٹ کو روشن کرنے کے لئے کوئی بھی 12 وولٹ کا ایسا ٹرانسفارمر جس کی کرنٹ ریٹنگ 350mA ہو کافی رہے گا۔اس سرکٹ میں یہ ٹرانسفارمر الٹا استعمال ہوگا یعنی 220V سیکنڈری کو ایک کپیسیٹر کے راستے ٹیوب لائٹ سے جوڑا جائے گا جبکہ 12Vپرائمری کو میٹل آکسائیڈ سیمی کنڈکٹر فیلڈ ایفیکٹ ٹرانزسٹر MOSFET کی آئوٹ پٹ سے جوڑا جائے گا۔ٹرانزسٹر Q1 کو لازماً ہیٹ سنک پر نصب کریں۔ آئوٹ پٹ میں خاصے وولٹیج ہوں گے لہذا آن حالت میں سرکٹ پر کام کرتے وقت محتاط رہیں۔



12 وولٹ ٹیوب لائٹ انورٹر کا سرکٹ ڈایا گرام


12 وولٹ ٹیوب لائٹ انورٹرکے لئے پرنٹڈ سرکٹ بورڈ            12 وولٹ ٹیوب لائٹ انورٹرنصب شدہ  


پرنٹڈ سرکٹ بورڈ پر 12 وولٹ ٹیوب لائٹ انورٹرکے اجزا کی ترتیب


فہرست اجزاء

( 12وولٹ ٹیوب لائٹ انورٹر)

رزسٹرز
  R1 = 1K0 رزسٹر ¼ واٹ
  R2 = 2K7 رزسٹر ¼ واٹ
کپیسیٹرز
  C1 = 100µF 25V الیکٹرو لائیٹک
  C2,3 = 0µ01F 25Vسرامک ڈسک
  C4 = 0µ01F 1KV سرامک ڈسک
سیمی کنڈکٹرز
  Q1 = IRF510 موس ایف ای ٹی
  IC1 = 555 ٹائمر آئی سی
متفرق
  T1 = 12V ٹرانسفارمر 350mA (تفصیل مضمون میں)
      220V مین سپلائی اے سی کیبل پلگ کے ساتھ
      4W فلوریسنٹ لیمپ (ٹیوب لائٹ)