بسم اللہ الرحمن الرحیم


Written by: Amir Saifullah Saif

پوری دنیا میں یہ سائٹ اردو زبان کی پہلی اور واحد سائٹ ہے جسے صرف الیکٹرونکس کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ اس میں آپ کو الیکٹرونکس سے متعلق تمام تدریسی مواد فراہم کیا جاتا ہے۔ مسلسل افادے اور قارئین کی ضروریات کے پیش نظر اس ویب سائٹ کے مندرجات میں مسلسل اضافہ کیا جاتا رہے گا۔

اس ویب سائٹ کو اردو میں اس لئے پیش کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں موجود الیکٹرونکس کے وہ شائقین جو انگریزی کو پوری طرح نہیں سمجھ سکتے یا بالکل نہیں جانتے ، پوری طرح فائدہ اٹھا سکیں۔ جہاں تک ممکن ہو سکا ہے انگریزی سے اجتناب کیا گیا ہے تاہم وہ انگریزی اصطلاحات جو الیکٹرونکس میں عام مستعمل ہیں نیز عام فہم بھی ہیں، اردو رسم الخط میں لکھی گئی ہیں تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو۔

انٹر نیٹ پر الیکٹرونکس سے متعلق لا محدود مواد دستیاب ہے لیکن بد قسمتی سے یہ انگریزی اور دوسری زبانوں میں ہے۔ اردو جاننے والے دوست جو انگریزی کو پوری طرح نہیں سمجھتے، ہمیشہ تشنگی محسوس کرتے ہیں۔ویسے بھی آپ بخوبی جانتے ہیں کہ اپنی زبان میں تعلیم حاصل کرنا، کسی بھی دوسری، غیر ملکی زبان کی نسبت آسان اور کم وقت میں ممکن ہوتا ہے۔ دنیا میں کسی بھی ترقی یافتہ قوم کا جائزہ لے لیجئے، آپ اسی نتیجے پر پہنچیں گے کہ ترقی اسی وقت ممکن ہوتی ہے جب ذریعہ تعلیم اپنی زبان ہواور دیگر علوم کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے علوم کو بھی اپنی زبان ہی میں منتقل کر کے پڑھایا جائے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپنی قومی زبان میں الیکٹرونکس سکھائی جائے اور دوسرا متعلقہ مواد پیش کیا جائے۔

اس وقت آپ کے سامنے جو کچھ بھی موجود ہے وہ صرف ابتدا ہے۔ انشاءاللہ اس ویب سائٹ میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جائے گا اور آپ کے ذوق کی تکمیل کے لئے الیکٹرونکس سے متعلقہ تمام معلومات، عملی سرکٹس، پروجیکٹس، آپ کے تکنیکی مسائل کا حل، ابتدائی تدریسی اسباق، مائیکرو کنٹرولر پروجیکٹس اور ان کے سورس کوڈ، الیکٹرونک فارمولے اور دیگر تمام معلومات پیش کی جاتی رہیں گی۔

اس ویب سائٹ کےلئے آپ بھی مضامین لکھ سکتے ہیں۔ آپ کے ارسال کردہ مضامین آپ کے نام کے ساتھ شائع کئے جائیں گے۔ بہتر ہو گا کہ اپنے مضامین ان پیج میں یا یونی کوڈ فونٹ میں تحریر کریں۔ اگر مضمون میں ڈایاگرام شامل ہیں تو ان کی تفصیل ضرور لکھیں۔ اشکال اور ڈایا گرامز صاف، واضح اور نمایاں بنائیں۔ ڈایاگرام پر تمام اجزا کی نشاندہی کرنا ضروری ہے۔ اگر ڈایا گرام میں کوئی کوائل یا ٹرانسفارمر وغیرہ خود بنا کر لگانا ہے تو اس کی تفصیل بھی ضرور شامل کریں۔

آپ کی رائے اور مشورے ہمارے لئے مشعل راہ ہوں گے۔

نوٹ:

  • ویب سائٹ میں نئے مضامین کے لئے دائیں طرف کے مینو میں اضافی شعبہ ’’نئے مضامین‘‘ کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔
  • اپنے شعبہ جات میں نئے مضامین کے عنوان کے ساتھ دائیں طرف     کا نشان دیا گیا ہے اور بائیں طرف NEW لکھا گیا ہے۔
  • کسی بھی دوسرے صفحے سے موجودہ صفحے پر واپس آنے کے لئے دائیں طرف اوپر پر کلک کریں۔
  • اپنی رائے، مشورے اور دیگر تجاویز اس ای میل ایڈریس ameersaif@live.com پر ارسال فرمائیں۔
  • اپنی تحاریر ارسال کرنے کے لئے یہ ای میل ایڈریس ameersaif@live.com استعمال کریں۔